دبئی ، ایک ارب درہم کی منشیات پکڑ لی گئی

دبئی ، ایک ارب درہم کی منشیات پکڑ لی گئی

دبئی،  یواے ای کی ریاست ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی منشیات پکڑلی گئی ۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس نے ایک ارب درہم مالیت کی ایک ہزار 41 کلو منشیات پکڑی ہے ۔ سوشل میڈیا پر پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی میں 22 ممبران پر مشتمل بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 8 افراد منشیات کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث پائے گئے ۔ 

ابوظہبی پولیس کے مطابق منشیات کی سمگلنگ کے حوالےسے مخبری پر کارروائی کی گئی ۔اینٹی نارکوٹیکس کے ڈائریکٹر کرنل طاہر غریب ال دہری کا کہنا تھا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گینگ کو باہر سے چلایا جارہا ہے اور ہر گینگ کو سمگلنگ میں منشیات کی فروخت کے لئے الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ گینگ نے منشیات کو اسمگل کرنے کا نیا طریقہ اپنایا ہے گینگ نے کرسٹل ڈرگز کو پانی میں تحلیل کرکے منتقل کرنے کی کوشش کی تھی جس کو ناکام بنادیا گیا ۔