ممبئی،کورونا کی پابندیاں ، سلمان خان اچار بنانے پر مجبور

ممبئی،کورونا کی پابندیاں ، سلمان خان اچار بنانے پر مجبور
سورس: File photo

نئی دہلی ، کورونا وائرس کے باعث فلم شوٹنگ بھی متاثر ،سلمان خان نے اچار بنانا شروع کردیا ۔ 

بھارتی اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ  بھارتی شہر جے پور میں وقت گذار رہے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث فلمی شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے سلمان خان ان دنوں وہ کام کررہے ہیں جن سے ان کی توقع نہیں کی جارہی تھی۔ 

سلمان خان کی ایک ویڈیو اداکارہ سیاستدان بیناکاک کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں سلمان خان ٹریک سوٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس اچار بناتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ اچار بنانے کے بعد سلمان خان خود ہی اس کو کھا کر زبردست قرار دیتے ہیں جس پر بینا کا کہنا تھا کہ سلمان اپنے بنائے ہوئے اچار کی خود ہی پبلسٹی بھی کررہے ہیں ۔ 

واضع رہے کہ یہ ویڈیو چند ماہ پہلے کی ہے جیسا کہ سلمان خان کے لباس سے نظر آرہا ہے کہ وہ ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں ۔