آنے والا سال الیکشن کا سال ہے اور الیکشن صاف شفاف ہوںگے، رانا ثنا اللہ

 آنے والا سال الیکشن کا سال ہے اور الیکشن صاف شفاف ہوںگے، رانا ثنا اللہ
کیپشن: آنے والا سال الیکشن کا سال ہے اور الیکشن صاف شفاف ہوںگے، رانا ثنا اللہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آنے والا سال الیکشن کا سال ہے اور یہ الیکشن صاف شفاف ہوںگے جبکہ ہر قیمت پر حکومت کو گرائیں گے جبکہ لانگ مارچ کے مقام کا فیصلہ سب کی مشاورت سے ہو گا ۔ مریم نواز کی قیادت میں پورا پنجاب چلے گا جبکہ لانگ مارچ اور استعفوں کے ساتھ ساتھ تحریک عدم اعتماد کا بھی آپشن ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ، پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں اسرائیل اور بھارت سے پیسے آئے ہیں اور ملک دشمن قوتوں نے بھی فنڈنگ میں حصہ لیا ہے اور 23 اکاونٹ میں اسرائیل اور بھارت سے پیسے آئے ہیں۔ اللہ کرے کبھی سلیکٹڈ کی بھی لیز کی طرح ضبط کی خبر آئے کیونکہ سلیکٹڈ کو لیز پر چلایا جا رہا ہے جبکہ لیز پر طیارے بھی ضبط ہو رہے ہیں جبکہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں زیر التواء پڑا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ پنڈی کی طرف کرنے کا کہا ہے فیصلہ نہیں کیا۔لانگ مارچ کے مقام کا فیصلہ سب کی مشاورت سے ہوگا اور جب ہم نے جلسوں کا آغاز کیا تو کہتے تھے یہ جلسے نہیں کر سکتے لیکن ہم نے جلسے کر کے دکھائے، عوام نے بھرپور پذیرائی کی۔ لانگ مارچ میں مریم نواز کی قیادت میں پورا پنجاب چلے گا۔

انہوں نے کہا لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن ہے اسی طرح تحریک عدم اعتماد کا بھی آپشن ہے۔ ان میں اور ہم میں بہت فرق ہے، ہم سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ تھے اور ہر قیمت پر پروپیگنڈے پر قائم حکومت گرائیں گے۔