ٹرمپ کی بیٹی اورداماد نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر واش روم میں بہاد یئے

ٹرمپ کی بیٹی اورداماد نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر واش روم میں بہاد یئے
سورس:   سکرین شارٹ

واشنگٹن ، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی اور دادما د نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر باتھ روم کی نذر کردیئے ۔ 

امریکی اخبار واشگنٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانیکا اور داماد کشنر پر قومی خزانے کو ایک لاکھ پنتالیس ہزار ڈالر نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ 

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر نے اپنی سیکورٹی پر تعینات خفیہ ایجنٹس کو اپنے پرتعیش گھر میں بنے ہوئے واش رومز کو استعمال کرنے نہیں دیا ۔ 

میاں بیوی نے واشنگٹن ڈی سی میں 2017میں 5 ہزار مربع فٹ کا پرتعیش مکان کرائے پر لیا جس میں چھ بڑے اور ایک چھوٹا ٹوائلٹ تھا لیکن ایوانیکا اورکشنر نے خفیہ ایجنٹس کو یہ ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت نہ دی  ۔ ایجنٹس کو مجبوری میں فٹ پاتھ،ہوٹلوں کے ٹوائلٹس،پبلک ٹوائلٹس استعمال کرنا پڑے ۔ 

جب ہمسائیوں نے شکایت کی تو ایجنٹس سابق صدر اوباما کے گیراج کاٹوائلٹ استعمال کرتے رہے تاہم بعد میں ایوانکا اورکشنر کے گھر کے قریب سڑک پار ایک سٹوڈیو اپارٹمنٹ تین ہزار ڈالر ماہانہ کرایہ پر مل گیا ۔ اس طرح سال 2017 سے اب تک ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ 23 کروڑ روپے سیکرٹ ایجنٹس کے ٹوائلٹس پر خر چ کردیئے گئے ۔ یہ رقم امریکی ٹیکس دہندگان کی جیب سے ادا کی گئی ۔