محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے  بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

 محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے  بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے  بارشوں اور پہاڑوں پر بر فباری کی پیش گوئی کردی ۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ ہلکی درمیانی بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی و بالائی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہوگا اور جمعرات تک موجود رہے گا۔موسم کا حال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ  منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، زیارت پشین، قلعہ عبداللہ ،کوہلو اور بارکھان میں بارش برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران مری گلیات، نتھیا گلی، کاغان، ناران، چترال، دیر، سوات، کوہستان، استور، ہنزہ ، گلگت ،وادی نیلم، باغ اور حویلی کے اضلاع میں برفباری کی امید ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں درمیانی بارش ہونے کی توقع ہے ۔

بارشوں کے ممکنہ اثرات سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش  گندم کی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی جبکہ حالیہ شدید دھند میں کمی کا بھی  امکان ہے۔بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


مصنف کے بارے میں