نادرا نے عوام کیلئے زبردست سہولت متعارف کروا دی

نادرا نے عوام کیلئے زبردست سہولت متعارف کروا دی

لاہور: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کو سہولت دینے کیلئے  ادائیگی کا ڈیجیٹل طریقہ کار بھی متعارف کروا دیا ہے۔
 

تفصیلات کے مطابق اب شناختی کارڈ یا دیگر شناختی دستاویزات کے حصول کیلئے نادرا دفاتر کا رخ کرنے والے شہری ڈیجیٹل طریقہ کار سے بھی  ادائیگی کر سکیں گے۔نادرا کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی یہ سروس حال ہی میں  نادرا سینٹرز پر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے شروع کی گئی جس کے تحت  اب  نقد ادائیگی کیساتھ ساتھ متبادل ڈیجیٹل ادائیگی کے آپشن کی سہولت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نادرا نے جاز کیش اور ایزی پیسہ سے اشتراک کر لیا ہے جس کی  افتتاحی تقریب نادرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئی۔جس میں  چیئرمین نادرا طارق ملک، سی ای او جاز ، عامر ابراہیم اور سی ای او ایزی پیسہ محمد مدثر عاقل شریک ہوئے۔

تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ شناخت کے نظام کے لئے نادرا کو گلوبل بینچ مارک بنانےکاعزم کیا اور اس کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ "چونکہ ہم سمارٹ گورننس اور بہتر سروس ڈیلیوری کے اہداف کے حصول کے راستے پر  تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ  نادرا میں نئی  ڈیجیٹل سہولیات کا مقصد   شہریوں اور معاشرے کو بڑے پیمانے پر آسانی فراہم کرنا ہے۔

مصنف کے بارے میں