ڈالر 1.5 روپے سستا، پاؤنڈ 2.5 روپے مہنگا

ڈالر 1.5 روپے سستا، پاؤنڈ 2.5 روپے مہنگا
سورس: File

کراچی : ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے سستا ہوگیا۔

نیو نیوز کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 176.67 روپے سے کم ہوکر 176.07 روپے پر بند ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179.50 روپے سے کم ہوکر 178 روپے کا ہوگیا ۔

ہفتے میں یورو 2 روپے اضافے سے 203.50 روپے پر پہنچ گیا۔پاؤنڈ 2.50 روپے مہنگاہوکر بلند ترین سطح 243.50 روپے پر پہنچ گیا۔اماراتی درہم 1 روپے کمی سے 49.80 روپے کا ہوگیا۔سعودی ریال 35 پیسے کمی سے 46.95 روپے کا ہوگیا۔