جیل میں پیسے دو ،سہولیات لو کا قانون نافذہے :اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع

جیل میں پیسے دو ،سہولیات لو کا قانون نافذہے :اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت سنٹرل جیل اڈیالہ میں مسائل سے متعلق کیس میں ڈی جی انسانی حقوق کی سربراہی میں جیلوں کا دورہ کرنے والی ٹیم کی رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا ۔ بااثر قیدیوں کو جہلم اور میانوالی کی جیلوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دباؤ پر اڈیالہ رکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جیل حکام نے تسلیم کیا ان پر ایلیٹ کی جانب سے شدید سیاسی دباؤ ڈالا جاتا ہے ۔ بااثر قیدیوں کو جہلم اور میانوالی کی جیلوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دباؤ پر اڈیالہ رکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

 بھکر جیل کے قیدی نے جیل انتظامیہ کو رقوم منتقلی کے شواہد بھی فراہم کیے ۔ قیدی کے بھائی نے جیل اردلی کو ایزی پیسہ سے ایک لاکھ چالیس ہزار دینے کے ثبوت دیے ۔

 جیل حکام سِرے سے انسانی حقوق سے واقفیت ہی نہیں رکھتے۔ جیل کے اعلیٰ حکام کو جیل دوروں پر جو سب اچھا دکھایا جاتا ہے ۔ حقیقت میں ویسا نہیں  جیل میں قیدیوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کر کے حکام ان سے مالی فوائد لیتے ہیں۔