اپوزیشن کی جرات نہیں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے: غلام سرور

اپوزیشن کی جرات نہیں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے: غلام سرور
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک پیج پر ہے نہ ہی ہمارا کچھ بگاڑسکتی ہے۔ کسی میں جرات نہیں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس سے نقصان صرف پی ٹی آئی کا نہیں ہوگا پورے ملک کا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن ایک پیج پرنہیں جنہیں ہمیشہ حذیمیت کا سامناکرناپڑتاہے،قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی صفوں میں دراڑیں اورانتشارتھاجوآپس کےاجلاس میں بھی کہتی ہے حکومت جاری ہے، مولانا کوئی توبلاول بھٹوکوئی تاریخ دیتےہیں ڈیل ہونے کا تاثرکوذائل کرنےکیلئےآئی ایس پی آرکوضاحت کرنا پڑی۔

غلام سرورخان نوازشریف کی آمد پربولے کہ مفرورکا کوئی استقبال نہیں ہوتا،اب توبرطانیہ بھی اس کومزید پناہ دینےکو تیارنہیں،نوازشریف آئینگےتوجیل جائے گا۔ شاہد خاقان کاعدم اعتماد کاموڈ نہیں اپوزیشن کاآپس میں اتحاد نہیں اوریہ کوئی حکومت کاکچھ نہیں بگاڑسکتی۔