سمندری جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے سے تباہی مچ گئی ،سونامی کی وارننگ جاری 

Tsunami waves, South Pacific island, Tonga, underwater volcanic eruption

سمندری جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ،آتش فشاں پھٹنے کے بعد سمندری لہریں اس حد تک فضا میں بلند ہو رہی ہیں کہ ساحل کے قریب موجود لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بحر الکاہل میں واقع ملک 'ٹونگا   ' کے  سمندر  ی جزیرے میں   آتش فشاں پھٹ گیا  ،جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ،ٹونگا  میں زیر سمندر آتش فشاں   پھٹنے کے بعد سمندری لہریں اٹھنے سے پانی گھروں اور دوسری عمارتوں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ۔

  آتش  فشاں پھٹنے سے گیس اور راکھ  فضا میں 20 کلومیٹر تک بلند ہوئی ،  جزیرے کی انتظامیہ نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ۔

  جزیرے کے قریبی ملک نیوزی لینڈ اور فجی میں  بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ قریب ہونے کی وجہ سے ان ممالک کے کچھ علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔