اندرون ملک جہاز پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

Pakistan Airport, CAA, Omicron Cases

لاہور:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں ریفریشمینٹ، کھانے اور اسنیکس فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی، فیصلہ فضائی سفر کے دوران اومیکرون وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق اتھارٹی نے کورونا وائرس سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں ملک بھر کی تمام ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے کی فراہمی اور اسنیک پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا اطلاق 17جنوری 2022 سے ہوگا۔

سو ل ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرواز میں کھانے کی فراہمی پر پابندی کورونا وائرس کی نئی لہر کے پھیلاوٴ کے پیش نظر کی گئی، تمام متعلقہ ایئرلائنز اور اداروں کو نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔