مسجد نبوی ﷺ جانے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری 

Masjid Nabvi Afttar, Mosque,

جدہ :عالمی وبا نے جہاں پوری دنیا میں افرا تفری مچا رکھی تھی وہیں دنیا بھر جاری تمام سالانہ تقریبات کو بھی بریک لگ گئی تھی ایسے میں مسجد نبوی ﷺ میں ہر سال سحر اور افطار کیلئے کی جانے والی تقریبا ت کو بھی روک دیا گیا تھا لیکن اب دو سال بعد عالم اسلام کیلئے مسجد نبوی ﷺ میں اس سال اجتماعی سحری و افطاری کا دوبارہ سے اہتمام کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ کے حکام کے مطابق  کورو نا کو روکنے کے لیےافطار کا اہتمام سخت ایس او پیز میں کیا جائے گا ، افطار کا کھانا فراہم کرنے والے  کھانا تیار کرنے کے لیے منظور شدہ کیٹرنگ کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کریں گے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر عمل کرتے ہوئے ایک دستر خوان پر 5 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی ۔

  دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث مسجد نبوی ﷺ میں  سحروافطار بند کر دیا گیا تھا ، مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رواں برس ماہ رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے کے لیے متعلقہ کمیٹی سے سفارشات طلب کی تھیں تاکہ ان کی روشنی میں امسال افطار دسترخوان لگائے جانے کے لیے ضوابط جاری کیے جائیں۔ 

متعلقہ کمیٹی کی جانب سے اپنی سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ افطار دسترخوان پر روزہ دار ایک طرف ہی بیٹھیں گے یعنی صرف قبلہ رخ دوسری جانب کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

مسجد نبوی ﷺ میں افطار دسترخوانوں کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان انتظامیہ کی جانب سے کیا جائے گا۔