منی بجٹ عوام پر ڈرون حملہ ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

منی بجٹ عوام پر ڈرون حملہ ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے منی بجٹ کو عوام پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت عالمی مالیاتی ادارے کی جھولی میں ڈال دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنماءمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر ’منی بجٹ‘ کا ڈرون حملہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کر لوں گا، لیکن اب ملکی معیشت عالمی مالیاتی ادارے کی جھولی میں 
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے ا?ئی ایم ایف کے پاس نہیں جاو?ں گا، خودکشی کرلوں گا، لیکن اب ملکی معیشت عالمی مالیاتی ادارے کی جھولی میں ڈال دی گئی ہے اور ملک کی آزادی و خودمختاری چھن گئی ہے۔ 
رہنما ءجے یو آئی (ف) نے کہا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا ہو گا اور ابھی ایسی صورتحال نہیں جو عدم اعتماد کی تحریک لائیں، غیر آئینی حکومت کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔