سندھ بلدیاتی انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع

سندھ بلدیاتی انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع

کراچی: سندھ کے سات اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ، الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق نتائج 6 بجے کے بعد نشر کیے جائیں گے ۔

  

آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا، اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع (وسطی ، شرقی ، جنوبی ،غربی ، کیماڑی ، کورنگی ، ملیر) کی 25 ٹاؤنز کی 246 یوسیز کے 984 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی ۔

حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی ، حیدرآباد میں 2551 ، دادو میں 1436 ، جامشورو میں 839 ، ٹنڈوالہیار میں 781 ، مٹیاری میں 715 اور ٹنڈومحمد خان میں 452 امیدواروں نے مختلف نشستوں پر الیکشن میں حصہ لیا ۔

بلدیاتی انتخابات کے لئے 8706 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لیے 1204 اورخواتین کے لیے 1170 پولنگ سٹیشنز بنائے کیے گئے ہیں ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مشترکہ طور پر 6332 اور 389 امپروائزڈ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسپیشل سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن اپنے دفتر سے انتخابات کی نگرانی کی ، کراچی میں مرکزی کنٹرول روم کل سے قائم ہے اور نتائج آنے تک چوبیس گھنٹے فعال رہے گا ۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے پولنگ کے عمل کا بائیکاٹ کر دیا تھا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں