ٹرمپ فرانسیسی خاتون اول پر فدا ہو گئے

ٹرمپ فرانسیسی خاتون اول پر فدا ہو گئے

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بے چین طبیعت کی وجہ سے ایک بار پھر میڈیا کی نظروں میں آگئے،اس دفعہ دورہ فرانس پر فرانسیسی صدر کی اہلیہ پر ڈورے ڈالنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی عادت سے مجبور ہیں اس دفعہ امریکی صدر کی دل پھینک طبیعت کا تازہ نشانہ بنی ہیں فرانس کی خاتونِ اول دورہ فرانس پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے سامنے ہی فرانسیسی صدر  کی  بیگم کے حسن و جمال پر فداہوگئے۔

پہلے ملاقات میں زور سے ہاتھ تھام لیا اور چھوڑنے کا نام نہ لیا۔پھر دوبارہ ملے تو فرانسیسی صدر کی اہلیہ کی خوبصورتی کا کھل کر اظہار کیا۔ٹرمپ کی انہیں حرکتوں کی وجہ سے اہلیہ میلانیا ٹرمپ الفاظ سے تو نہیں البتہ عملی اقدام سے شدید غصے کا اظہار کرچکی ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں