ٹرمپ انتظامیہ کا سفری پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنیکا فیصلہ

ٹرمپ انتظامیہ کا سفری پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنیکا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی انتظامیہ 6 مسلم ممالک کے شہریوں کے سفر پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد پابندیوں کیخلاف ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے جمعہ کو کہا کہ سپریم کورٹ سے اپیل کریں گے کہ وہ ماتحت عدالت کے فیصلے کو منسوخ کردے۔

ہونولولو میں ڈسٹرکٹ جج ڈیرک وائسن نے فیصلہ سنایا تھا کہ امریکہ کے شہریوں کے والدین اور دیگر رشتہ داروں کو ملک میں آنے سے نہیں روکا جا سکتا، اس حکم کے تحت امریکہ میں پناہ حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے بھی دروازے کھل گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں