ویمن ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم مسلسل شکست کے بعد آج ٹیم سری لنکا کے ساتھ ٹکرائے گی

ویمن ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم مسلسل شکست کے بعد آج ٹیم سری لنکا کے ساتھ ٹکرائے گی

لندن: ویمن ورلڈ کپ میں مسلسل شکست کے بعد آج ٹیم سری لنکا کے ساتھ ٹکرائے گی ۔ادھر چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےویمن ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی کانوٹس لےلیا اورچیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کورپورٹ تیار کرنے کاحکم دیدیا۔

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم مسلسل چھ بار ہارنے کے بعد آج اپنا آخری گروپ میچ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کی طرح ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیت پائی ۔ 
قومی ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو نوٹس لینے پر مجبور کر دیا ،چیئرمین پی سی بی کے مطابق سلیکشن کمیٹی اورٹیم مینجمنٹ توقعات پر پوری نہیں اتری۔