سلامتی کونسل میں ممکنہ قرارداد کا رد عمل بھی سامنے آئے گا، شمالی کوریاکی دھمکی

سلامتی کونسل میں ممکنہ قرارداد کا رد عمل بھی سامنے آئے گا، شمالی کوریاکی دھمکی

پیانگ یانگ :شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ پابندیوں کے حوالے سے کوئی قراردار منظور ہوئی، تو اس کے رد عمل میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بارے میں بیان پیانگ یانگ سے وزارت خارجہ نے جاری کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا گزشتہ ہفتے سامنے آنے والا تازہ ترین بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ، مبینہ امریکی جارحیت کے تناظر میں اس ریاست کے دفاع کا حصہ ہے۔

پیونگ یانگ کے حالیہ تجربے کے بعد واشنگٹن حکومت ایسی کوششوں میں ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف ایک قراردار منظور کرانے کے لیے روس اور چین کی حمایت حاصل کی جائے۔