ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنما سلیم شہزاد کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنما سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ہفتہ کو کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ کراچی میں امن،بہتر مستقبل اورصحت و صفائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے آئے تھے، اپنی سیاسی جماعت بنانے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کے کارکنوں اور رہنماں سے رابطے میں ہیں، وہ تمام لوگ ترقی اور صحت و صفائی کے لیے ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ جلد کارکنوں کے ساتھ مل کرلائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کی موجودہ قیادت میں سب سے سینئر ہیں، اس لئے فاروق ستار یا کسی اور سے نہیں ملیں گے، اگر کسی کو ملنا ہے تو وہ ان کے پاس خود چل کر آئے پھر بات ہوگی۔جے آئی ٹی سے متعلق سابق ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو استعفی نہیں دیناچاہیئے کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حتمی نہیں، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں