ایران کا شام و عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی عالمی سطح پر مذمت کرنے کا مطالبہ

ایران کا شام و عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی عالمی سطح پر مذمت کرنے کا مطالبہ

دی ہیگ:  ایران نے شام و عراق میں دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی عالمی سطح پر مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق کیمیائی ہتھاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو میں ایران کے نمائندے علی رضا جہانگیری نے تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام اور عراق میں دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے او پی سی ڈبلیو کے تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے شام وعراق میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کریں۔ایران کے نمائندے نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن پر عملدآمد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

علی رضا جہانگیری نے پر امن مقاصد کے لیے مختلف ملکوں کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اوپی سی ڈبلیو کنونشن کی گیارہویں شق پر عملدآمد کیا جائے جس میں اقتصادی اور تکنیکی ترقی میں تعاون پر زور دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں