میاں صاحب آپ بے فکر رہیں جمہوریت بچانے کے لیے ہم ہیں:قمر زمان کائرہ

میاں صاحب آپ بے فکر رہیں جمہوریت بچانے کے لیے ہم ہیں:قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما قمر زمان کائرہ نے اپنی نیوز کانفرنس میں نواز شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھٹ گھٹ کر مرنے سے بہتر ہے قوم کو سینے میں دفن رازبتادیں۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ کے خلاف سازش ہو رہی ہے تو پیپلزپارٹی اس کے خلاف کھڑی ہوگئی، میاں صاحب سازشیں کون کررہا ہے ،آپ راز بتائیں ،ہم جمہوریت بچالیں گے۔
نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی ویڈیو سامنے لائی جائے۔ ویڈیو چلی تو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، ابھی بھی وقت ہے استعفی دے دیں ۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو الزام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے بے نظیر کے خلاف سازشیں کیں۔بے نظیر نے کہا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب نوازشریف مجھے اور بھٹو کو یاد کر کے روئیں گے۔