بھارتی فوج کے مظالم، مزید3 بے گناہ کشمیری شہید

بھارتی فوج کے مظالم، مزید3 بے گناہ کشمیری شہید

سری نگر: بھارتی فوج نے وادی کشمیر میں دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں آپریشن کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیر ی مجاہدین کے خلاف خفیہ اطلاع ملنے پر ترال کے علاقے ستورہ کا محاصرہ کرلیا ۔ بھارتی فوج کا مجاہدین کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف کشمیر کا ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس نے جامع مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے جوتوں سمیت مسجد میں گھس کر وہاں موجود حریت رہنما کے بیٹے سمیت 12 بچوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بچے آزادی کے ترانے پڑھ رہے تھے کہ بھارتی پولیس نے پہنچ کر مسجد کا محاصرہ کرلیا اورحریت رہنما مختار احمد وازا کے 12 سالہ بیٹے ریان مختار سمیت 12 بچوں کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔بھارتی پولیس نے اپنی اس کارروائی کے دوران مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی۔