بالی ووڈ کی بہت بڑی سٹار بننا چاہتی ہوں،اداکارہ سیانی گپتا

بالی ووڈ کی بہت بڑی سٹار بننا چاہتی ہوں،اداکارہ سیانی گپتا

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’’جگا جاسوس‘‘ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ سیانی گپتا کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ   کی بہت بڑی سٹار بننا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ سٹار نہیں ہیں تو آپ کے ٹیلنٹ اور محنت کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ’’جگا جاسوس‘‘میں ان کا جو کردار طے کیا گیا تھا اسے بدل کر مزید کم کر دیا گیا۔ ان کا خیال تھا کہ ہو سکتا ہے کہ فلم کی ضرورت کے لیے ایسا کیا گیا ہو لیکن اگر آپ بڑے سٹار ہوں تو پھر کوئی ایسا کرنے کی جرات نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ سیانی گپتا نے چند سال پہلے فلم ’’مارگریٹا ود  اے  سٹرا‘‘سے فلموں میں قدم رکھا تھا جس کے بعد شاہ رخ خان کی فلم فین اور اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی ٹو میں بھی کام کیا۔

مصنف کے بارے میں