امریکی ڈرون حملہ، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

امریکی ڈرون حملہ، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کا امیر اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے بیان جاری کیا ہے کہ افغان صوبہ کنڑ میں ڈرون حملے میں داعش خراسان کا امیر ابوسعید اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق 11 جولائی کو داعش کے ہیڈکوارٹرز پر یہ حملہ کیا گیاجس کے نتیجے میں داعش کا اہم کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے مرنے سے ایسے دہشتگرد گروہوںکو بہت بڑا دھچکا لگتا ہے اور وہ اپنی کارروائیوں میں بہت پیچھے چلے جاتے ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں داعش کے امیر کا ہلاک ہونا ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔