17جولائی سے بلوچستان میں پولیو مہم شروع

17جولائی سے بلوچستان میں پولیو مہم شروع

17جولائی سے بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں پولیو مہم شروع ہونے جارہی ہے ۔
بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم پیر سے ژوب ڈویژن کے اضلاع ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، موسی خیل اور قلعہ سیف اللہ کے علاوہ جعفرآباد ڈویژن کے اضلاع میں شروع ہوگی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین اور مستونگ میں پولیو مہم 24جولائی سے شروع ہوگی، جس کے حوالے سے انتظامات  بھی کئے جارہے ہیں۔
دوسری جانب چیف سیکریٹری اورنگزیب حق نے متعلقہ حکام کو پولیو مہم کی کامیابی کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انکے مطابق پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے مکمل انتظامات کیے جائیں گے جبکہ اس مہم میں ورکرز کی طرف سے کسی بھی کوتاہی یا غلطی کی گنجائش موجود نہیں ہے۔