بلغراد: سربیا میں مبینہ طور پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایک ترک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربیا میں مبینہ طور پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایک ترک شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس شخص کو ہنگری کی سرحد پر واقعی ہورگوز نامی کراسنگ سے حراست میں لیا گیا۔ یہ شخص دہشت گردی کے الزامات میں مطلوب تھا۔

مذکورہ شخص کا پورا نام ظاہر کرنے کی بجائے اس کے ناموں کے پہلے حروف اے آر بتائے گئے ہیں۔ حکام نے تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ اس شخص کو بین الاقوامی وارنٹس پر حراست میں لیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں