دبئی میں خواتین کیلئے سپیشل ایمبولینس سروس شروع

دبئی : دبئی میں خواتین کے لیے پہلی بار الگ گلابی ایمبولینس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ ایمبولینس سروس خواتین کے ذاتی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پنک ایمبولینس کی خدمات صبح 11 بجے سے رات 11 تک فراہم کی جائیں گی اور ایمبولینس میں دو ڈاکٹرز اور دو ڈرائیور ہمہ وقت موجود ہوں گی جب کہ خدمات خواتین کے علاوہ 12 سالہ بچوں تک کے لیے بھی ہیں۔

دبئی کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکینیشن سے تعلق رکھنے والی خاتون کے مطابق عرب ممالک میں خواتین کے پردے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سروس کو شروع کیا گیا ہے کیونکہ خواتین کے ساتھ ہونے والے ایمرجنسی مسائل میں وہ اپنے آپ کو مردوں کے نسبت خواتین کے ساتھ زیادہ بہتر محسوس کرسکتی ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس سروس میں خواتین کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں بغیر جھجھک کے خدمات فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ خواتین کے لیے متعارف کرائی گئی اس سروس میں ایمبولینس کو چلاتی بھی خواتین ہیں۔