قطر تنازعہ کے حل میں معاون کا کردار ادا کرنے کا سوچ رہے ہیں، فرانسیسی وزیر خارجہ

قطر تنازعہ کے حل میں معاون کا کردار ادا کرنے کا سوچ رہے ہیں، فرانسیسی وزیر خارجہ

دوحہ: فرانسیسی وزیرخارجہ ڑاں ایو لے دریاں نے کہا ہے کہ فرانس کی حکومت خلیجی تنازعے کے حل میں معاونت کے لیے تیار ہے‘ فرانس قطری تنازعے کے لیے کویت کی ثالثی میں جاری کوششوں میں مدد فراہم کرنا چاہتا ہے۔

دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبداللہ الثانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس کو قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے ساتھ تمام تر سفارتی اور سفری تعلقات منقطع کرتے ہوئے اس کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں