جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سیاسی ہلچل ،چودھری شجاعت میدان میں آگئے

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سیاسی ہلچل ،چودھری شجاعت میدان میں آگئے

لاہور:پاناما کیس سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ملکی سیاست میں زبردست ہلچل کا سماں ہے، چودھری شجاعت نے بھی اسی منظرنامے کا حصہ بننے کی ٹھان لی ہے۔
جہاں ایک طرف  دوسری بڑی ملکی سیاسی جماعتوں نے حکمران وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے تو دوسری طرف چودھری شجاعت نے بھی اس ہلچل میں حصہ ڈالنے  کیلئے دوسری سیاسی سمیت مذہبی جماعتوں کیساتھ رابطے تیز کر دیئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت نے پیر پگاڑا اور فاروق ستار سے رابطے کیا ہے جس میں انھوں نے کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنے پر اتفاق کیاہے۔گفتگو کے دوران تینوں رہنمائوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس دوران چودھری شجاعت نے پیر پگاڑا کو اسلام آباد آنے کی دعوت بھی دی۔