پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
کیپشن: image by facebook

کراچی: پاک بحریہ کےجہازپی این ایس اصلت کا الجیریاکی بندرگاہ الجائرز کادورہ کیا جہاں  نیول بیس کے کمانڈر نے پاکستان نیوی کے اہلکاروں کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کےکسی بھی جہازکا الجائرزکی بندرگاہ کاپہلا دورہ ہے، مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی کے کمانڈرسینٹرل میری ٹائم ریجن سےملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیئے:مریم نواز کی بیٹی ، داماد سمیت شریف خاندان کی نواز شریف ، مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ملاقات
 
 مشن کمانڈر نےالجیرین نیوی چیف آف آپریشنز سے بھی ملاقات کی، ترجمان نیوی نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر  الجیریا کے سول و عسکری رہنماؤں نے پی این ایس اصلت کادورہ کیا، دونو ں ممالک کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں کاانعقادبھی کیا گیا۔