حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ لیکرچلنے پر پابندی عائد کردی

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ لیکرچلنے پر پابندی عائد کردی
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: نگران حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا اور یہ پابندی الیکشن کے بعد 26 جولائی تک عائد رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی اسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا  پیغام گھر گھر پہنچائیں: مریم نواز

خیال رہے کہ یہ پابندی انتخابی مہم اور الیکشن والے دن امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا۔وفاقی حکومت پہلے ہی 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں