نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے:خواجہ آصف

نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے:خواجہ آصف
کیپشن: سی میں اتنی جرات نہیں آئین توڑنے والے مشرف کو گرفتار کرکے قانون کٹہرے میں لائے۔۔۔فائل فوٹؤ

سیالکوٹ:پاکستان کے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ذرائع کے مطابق ٹبہ   ککے زئیاں میں کارکنوں سے خطاب میں لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے عدالتوں اور قانون کے آگے سر جھکایا۔دونوں رہنماؤں کی رہائی کے لیے عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی میں اتنی جرات نہیں آئین توڑنے والے مشرف کو گرفتار کرکے قانون کٹہرے میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف ،اہلیہ اور مریم ،ماں کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر قانون کی بالادستی کیلئے وطن واپس آئے۔ان کا کہناہے بلندو بانگ دعوے کرنے والوں میں اتنی ہمت نہیں کوئی مشرف کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہر ے میں لائے اور نہ ہی سابق صدر میں اتنی جرات ہے ،وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا عدالتوں میں آکر سامنا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا  پیغام گھر گھر پہنچائیں: مریم نواز

سابق وزیر خارجہ نے سابق وزیر اعظم کوملکی ترقی کاضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا،سی پیک بنایا ،جسکی بدولت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں