یاسمین راشد نے عمران خان کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو ’گدھا‘ کہنے کو نامناسب قرار دیدیا

یاسمین راشد نے عمران خان کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو ’گدھا‘ کہنے کو نامناسب قرار دیدیا
کیپشن: انسان کی طرف سے کئی دفعہ جذبات میں آ کر ایسی بات نکل جاتی ہے...فائل فوٹو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے ن لیگ کے کارکنوں کو گدھا قرار دینے کے بیان کی لاہور کے حلقہ این اے 125 سے امیدوار پی ٹی آئی کی یاسمین راشد نے مخالفت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد نے ن لیگ کے ووٹرز کو گدھا کہنے پر کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے ایسے الفاظوں کا استعمال کسی کیلئے بھی مناسب نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان کی طرف سے کئی دفعہ جذبات میں آ کر ایسی بات نکل جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ جو لوگ نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے جارہے ہیں وہ گدھے ہیں جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کو اب شدید تنقید کا سامنا ہے ، اکثر ہی اپنے الفاظوں کیلئے وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور کبھی کہیں نہ کہیں کوئی ایسی بات ضرور کردیتے ہیں جو ان کیلئے مصیبت کھڑی کر دیتی ہے اور ایسا ہی انہوں نے دو روز قبل بھی کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں