پورا یقین ہے الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی:عمران خان کا دعویٰ

پورا یقین ہے الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی:عمران خان کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ذرائع کے مطابق عمران خان نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹر ویو میں بڑا کا دعویٰ کردیا اور کہا کہ قوم کرپٹ لیڈرز کا احتساب چاہتی ہے ،لیکن کرپٹ لیڈرز پری پول دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی دولت کی واپسی کیلئے فورا ًبرطانوی حکومت سے رابطہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کامنشور شاندار ہے۔الیکشن میں جیت کیلئے پورا زو ر لگائیں گے ،25جولائی کو فتح پی ٹی آئی کی ہوگی۔عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہماری پارٹی کے بہت اچھے اور شفاف امیدوار ہیں، مگر میچ کی آخری گیند تک کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا  پیغام گھر گھر پہنچائیں: مریم نواز

عمران خان نے نوازشریف کوپھر نشانے پر رکھا اور کہا کہ قوم کرپٹ لیڈرز کا احتساب چاہتی ہے ، مگر کرپٹ لیڈرز قبل ازوقت دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں ۔اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف سے بابر اعوان نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے احتساب عدالت کے فیصلے پر عملددرآمد کو قانون کی بالادستی قراردیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں