سعودی عرب میں خاتون کا مرد کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا

سعودی عرب میں خاتون کا مرد کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

طائف: سعودی عرب میں ایک خاتون کو ایک لائیو پروگرام میں ایک مرد کو گلے لگانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ایک پروگرام کے دوران سٹیج پر چڑھ گئیں اور مرد گلوکار سے گلے ملیں، یہ واقعہ سعودی عرب کے معروف شہر طائف کا ہے جہاں معروف عرب گلوکار ماجد المہندس ایک فیسٹیول کے دوران اپنا گیت پیش کر رہے تھے کہ خاتون سیدھا ان کی طرف بڑھتی چلی گئی۔ آن لائن پر پوسٹ ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ماجد المہندس سے لپٹی ہوئی ہیں جبکہ سیکیورٹی اہلکار انہیں ان سے علیحدہ کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کرپٹ افراد کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا سکتی: عمران خان
   

خیال رہے کہ سعودی عرب میں عوامی سطح پر مرد اور خواتین کو غیر محرم سے ملنے کی اجازت نہیں۔ ماجد المہندس کی ویب سائٹ پر وہ خود کو 'عرب گلوکاری کا شہزادہ' کہتے ہیں اور انھوں نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:طارق فضل چودھری کو اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہ ملی
  

عراقی نژاد گلوکار جو سعودی عرب کے بھی شہری ہیں انھوں نے اس واقعے کے بعد بھی اپنا پروگرام جاری رکھا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں