فٹ بال کی سلطانی کسے ملے گی؟ فیصلہ آج ہوگا

فٹ بال کی سلطانی کسے ملے گی؟ فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

فٹ بال کا نیا حکمران کون ہوگا، فرانس یا کروئیشیا، فیصلہ آج ہوگا، فرانس کی ٹیم 1998 میں ورلڈکپ جیت چکی ہے جبکہ کروئیشیا پہلی بار فائنل کھیل رہا ہے۔

فٹ بال کی سلطانی کسے ملے گی؟ فیصلہ آج ہوگا۔ ایک طرف صدیوں کی تاریخ تو دوسری طرف چند دہائیوں کی کہانی۔ پورے ورلڈکپ میں فرانس پر شکست کا داغ لگا نہ کروئیشیا کو کوئی ہلاسکا۔

ادھر موڈرچ امیدوں کا مرکز تو دوسری طرف ساری تمنائیں امباپے سے جڑ گئیں۔ فرانس یادیں تازہ کرے گا یا کروئیشیا تاریخ رقم کرے گا۔ ورلڈکپ فائنل کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی۔