فیفا ورلڈ کپ کا تاج فرانس کے سر سج گیا

فیفا ورلڈ کپ کا تاج فرانس کے سر سج گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

فیفا ورلڈ کپ کا تاج فرانس کے سر سج گیا، فائنل میں کروشیا کو چار دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی ٹیم شروعات سے ہی چھائی رہی، فرانس کی جانب سے گریزمین ، پوگبا اور مباپے نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ ایک اون گول ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:فٹ بال کی سلطانی کسے ملے گی؟ فیصلہ آج ہوگا
 
 جیت کے ساتھ فرانس نے دوسری بار عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا، اس سے قبل 1998 میں فرانس کی ٹیم برازیل کو شکست دے کر پہلی بار عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘300 کروڑ کلب میں شامل
 
 
 

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں