راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی طبیعت ناساز ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے چودھری نثار کو طبیعت ناساز ہونے کی بنا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے چودھری نثار نے اس دفعہ کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑا تھا جس کے بعد ان کو قومی اسمبلی کی نشست تو نہ مل سکی البتہ صوبائی اسمبلی کی نشست مل گئی مگر انہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا۔