’ میچ کے دوران عادل رشید نے مجھے کہا کہ اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے اور بے شک اللہ ہمارے ساتھ تھا‘

’ میچ کے دوران عادل رشید نے مجھے کہا کہ اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے اور بے شک اللہ ہمارے ساتھ تھا‘

لندن: نیوزی لینڈ کے خلاف سپر اوور میں ورلڈ کپ کا سنسنی خیز فائنل جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان ایوئن مورگن نے کہا کہ سپر اوور کے دوران میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس مشکل گھڑی سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ” میچ کے دوران عادل رشید نے مجھے کہا کہ اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے اور بے شک اللہ ہمارے ساتھ تھا۔“

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عالمی کرکٹ کپ کا منفرد اور سنسنی خیز فائنل کھیلا گیا جس میں برابری کی بنیاد پر سپر اوور کھیلا گیا اور اس میں بھی مقابلہ برابر رہنے کی وجہ سے انگلینڈ کومیچ میں زیادہ باﺅنڈریز لگانے پر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بنادیا گیا ۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان ایوئن مورگن نے کہا کہ سپر اوور کے دوران میری کوشش تھی کہ کھلاڑیوں کو اعصابی تناؤ سے نکال کر ان کے چہروں پر مسکراہٹ لاو¿ں جس پر تمام کھلاڑیوں نے اچھا رد عمل دیا۔

مین آف دی میچ بین سٹوکس کے حوالے سے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال میں جس طرح انہوں نے کھیل پیش کیا وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ بین سٹوکس غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی ہیں، جس طرح وہ انگلینڈ کی بیٹنگ کو لے کر چلے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران بین سٹوکس پر جو بیتی کوئی اور کھلاڑی ہوتا تو اس کا کریئرختم ہوجاتا تاہم جب بھی مشکل درپیش آئی سٹوکس نے ٹیم کو اس میں سے نکالا ہے۔یاد رہے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔