’خود کو مت تھکاؤ بلکہ پانی بچاؤ‘سلمان خان نے ”بوتل کیپ چیلنج“ منفرد انداز میں قبول کرلیا

’خود کو مت تھکاؤ بلکہ پانی بچاؤ‘سلمان خان نے ”بوتل کیپ چیلنج“ منفرد انداز میں قبول کرلیا

ممبئی:بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ’بوتل کیپ چیلنج‘ منفرد انداز سے قبول کرتے ہوئے پانی کی اہمیت اجاگر کردی۔

ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ان دنوں ہر کوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ’بوتل کیپ چیلنج‘ کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور اس چیلنج کو اب تک بہت سے اداکار قبول کر چکے ہیں۔ اس چیلنج میں بوتل کے کیپ کو گھومتے ہوئے پاؤں سے کھولنا ہوتا ہے سلمان خان نے بھی یہ چیلنج قبول کیا لیکن انہوں نے اپنے اس چیلنج میں پانی کی اہمیت بھی بتائی ہے۔

سلمان خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں ’بوتل کیپ چیلنج‘ کرنے کے لیے بوتل کے سامنے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، وہ دیگر اداکاروں کی طرح گھومتے ہیں لیکن اس کے بعد پاؤں کا استعمال نہیں کرتے بلکہ پھونک مار کر بوتل کا کیپ پھینک دیتے ہیں۔

ecede4efc32a7a027b20133030765d92

بالی ووڈ سلطان کیپ ہٹانے کے بعد پانی کی اہمیت سے متعلق پیغام بھی دیتے ہیں کہ پانی بچاؤاور پھر بوتل کا پورا پانی پی جاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس چیلنج کے سحر میں مبتلا اور پاؤں سے بوتل کا کیپ گرانے والوں کو پیغام بھی دیا کہ ’خود کو مت تھکاؤبلکہ پانی بچاؤ‘۔