’ورلڈ چیمپئن اور شراب کیساتھ جشن‘معین علی اور عادل رشید نے سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دے دیا

’ورلڈ چیمپئن اور شراب کیساتھ جشن‘معین علی اور عادل رشید نے سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دے دیا
تصویہ بشکریہ رائٹرز

لندن:انگلینڈ کرکٹ کا ورلڈ کپ تو جیت گیا مگر ساتھ ہی دو مسلمان کھلاڑیوں معین علی اور عادل رشید نے تمام مسلمانوں کے دل بھی جیت لئے ۔


ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ جب انگلش ٹیم ٹرافی کے ہمراہ جشن منارہی تھی اور اسی وقت شراب کی بوتل کھول کر جشن منایا جانے لگا تو معین علی اور عادل رشید نے اپنی باقی ماندہ ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا اور شراب کے جشن سے باہر نکل گئے۔

تصویر بشکریہ ڈیلی میل آن لائن

چونکہ شراب کو اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے اور اسی وجہ سے معین علی اور عادل رشید نے سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دیا اور اپنی فتح کے خمار میں اپنے مذہب اور اپنے ایمان کو نہیں بھولے۔

تصویر بشکریہ ڈیلی میل آن لائن

بعدازں دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے جشن میں شرکت کی اور ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ خوشیاںمنائیں۔معین علی اور عادل رشید کو پاکستانیوں سمیت تمام مسلمانوں کی جانب سے شراب کے جشن میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے خوب سراہا جارہا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے سپر اوور میں میچ برابر ہونے اور زیادہ باﺅنڈریز لگانے کی بناءپر ورلڈ کپ جیت لیا تھا۔