اب 100 روپے کے کارڈ پر ملیں گے88.9 روپے،موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اب 100 روپے کے کارڈ پر ملیں گے88.9 روپے،موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد: موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری سنادی گئی ہے اور اب پاکستان کی تمام موبائل کمپنیوں نے صارفین سے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی روک دی ہے جس کے بعد اب 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 روپے کے بجائے 88.9 روپے ملا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل آپریشنل اور سروس چارجز کی مد میں 12 روپے 9 پیسے صارفین سے وصول کیے جا رہے تھے جنہیں اب روک دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روکا تھا۔

اس سے قبل 24 اپریل 2019 کو سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر مختلف ٹیکس بحال کر دیے تھے جس کے بعد 100 روپے کے کارڈ میں کٹوتی دوبارہ شروع ہو گئی تھی۔

گذشتہ برس سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے کارڈز پر 40 فیصد کی کٹوتی پر ازخود نوٹس لیا تھا اور صارفین سے ٹیکس وصولی کے معاملے پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔