شہبازشریف کیخلاف سٹوری پلانٹ کروائی گئی،مریم اورنگزیب

شہبازشریف کیخلاف سٹوری پلانٹ کروائی گئی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کے خلاف سٹوری پلانٹ کروائی گئی۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یہ سٹوری حکومت نے دی، اس میں شہزاد اکبر کا حوالہ دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2دنوں سے تاجروں کا کاروبار بند ہے، مارکیٹوں کو تالے لگے ہوئے ہیں، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔