اسلام آباد ہائیکورٹ کا ارشد ملک کی جگہ نئے جج کے لیےوزارت قانون کو خط

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ارشد ملک کی جگہ نئے جج کے لیےوزارت قانون کو خط
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جگہ نیا جج مانگ لیا، وزارت قانون کو خط لکھ دیا گیا ۔

  

تفصیلات کے مطابق ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  کی ہدایت  پر وزارت قانون کو نئے جج کے لیے خطہ لکھا گیا ، جس میں احتساب عدالت نمبر 2 کیلئے نیا جج مقرر کیے جانے کی درخواست کی گئی۔ خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔

 

 واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کو متنازع ویڈیو جاری ہونے کے معاملے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ ویڈیو ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے جاری کی تھی۔