پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 714 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 714 پوائنٹس کی کمی
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 714 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 958 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 672 پوائنٹس پر ہوا اور دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں منفی رجحان رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں پیسہ لگانے ست گریز کیا ۔ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس دن بھر  منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 52،230،130 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,214,718,337 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ بھی کاروبار کبھی منفی اور کبھی مثبت زون میں نظر آیا تھا ، کاروبار کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔