وزیر اعظم کے پاس ثبوت ہیں تو کارروائی کریں، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم کے پاس ثبوت ہیں تو کارروائی کریں، مریم اورنگزیب
کیپشن: Image Source: Pmln Twitter Account

اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےحکومتی ترجمانوں کےبیانات پرردعملدیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم میں جرات اورہمت ہے تو خودسامنےآئیں،کرائےکےجھوٹےترجمانوں سےدھمکیاں دلواتےہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کوشہبازشریف کےخلاف جھوٹےاخبارکاسہارالیناپڑا، ثبوت ہیں توکارروائی کیوں نہیں کرتے؟ جرات اورہمت ہےتولندن کی عدالت میں پیش ہوں ،  وزیر اعظم پہلے ہی شہبازشریف کےہتک عزت کےدعوےمیں پیش ہونے سےبھاگ گئے ےتھے، عمران خان  18جعلی بینک اکاؤنٹس کےمقدمےسےآپ بھاگ گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کےایسٹ ریکوری یونٹ نےعلیمہ باجی کی غیرملکی جائیدادکی کتنی ریکوری کی؟ایسٹ ریکوری یونٹ نےپشاورکےایک کھرب کےکھڈوں میں کرپشن کی کتنی ریکوری کی؟وفاق اورپنجاب کاریکارڈآپ کےپاس موجود ہے، پریس کانفرنس نہ کریں،ثبوت ہےتوکارروائی کریں۔