دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 5لاکھ 81ہزار 221ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 5لاکھ 81ہزار 221ہو گئیں

نیویارک :دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 34لاکھ57 ہزار سے بڑھ گئی اورہلاکتیں 5لاکھ 81ہزار 221 ہوگئیں ۔ 69 لاکھ 47 ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں 35 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور1 لاکھ 39 ہزار 143 ہلاک ہوگئے ۔برازیل میں کورونا وائرس سے19 لاکھ31 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور چوہتر ہزار دو سو باسٹھ اموات ہوئی ہیں۔

بھارت میں کورونا کے نو لاکھ سنتیس ہزار چارسو ستاسی مریض ہیں اور چوبیس ہزار تین سو پندرہ ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث روس میں گیارہ ہزار چھ سو چودہ اموات ہو چکی ہیں اور سات لاکھ انتالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

پیرو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں تین لاکھ تینتیس ہزار آٹھ سو ستاسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور بارہ ہزار دو سو انتیس ہلاک ہوئے۔چلی میں کورونا وائرس کے باعث سات ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور تین لاکھ انیس ہزار چار سو ترانوے متاثر ہیں۔

سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزارچار سوسے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ3 ہزار سے زائد ہے۔میکسیکو میں تین لاکھ 11ہزار486 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور35 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار968ہوگئی ہے جبکہ 2لاکھ 91ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار343ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ 98 ہزار292افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ایران میں دو لاکھ62ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور13ہزار211جاں بحق ہوچکے ہیں۔