صوبائی حکومتیں فنانس کمیشن کے فوری اعلان کیلئے  اقدامات کریں،فواد چوہدری

صوبائی حکومتیں فنانس کمیشن کے فوری اعلان کیلئے  اقدامات کریں،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہصوبائی حکومتیں فنانس کمیشن کے فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں۔

انہوں  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں، صوبائی حکومتیں فنانس کمیشن کے فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں.

ضلعی حکومتوں کو ترقیاتی فنڈز فوری منتقل کیے جائیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری زیادہ ہے۔