عمران خان نے ابھی تک میرا ایک بھی چیلنج قبول نہیں کیا،بلاول بھٹو

عمران خان نے ابھی تک میرا ایک بھی چیلنج قبول نہیں کیا،بلاول بھٹو

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا ۔


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکامیوں پر ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر، معیشت اور کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی نااہلیوں اور پی ٹی آئی کی کرپشن کے معاملے کو اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو پہلا چیلنج یہ کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی یا ٹی وی پر مناظرہ کر لیں، دوسرا چیلنج یہ کیا تھا کہ وہ این آئی سی وی ڈی طرز کا ایک اسپتال پورے پاکستان میں دکھا دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ تیسرا چیلنج یہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فی کس ٹیسٹنگ کا موازنہ سندھ سے کروا دیں لیکن عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔