پاکستان سٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 36 ہزار 745 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس 125 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 36 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سٹاک مارکیٹ کو کاروبار کے دوران منفی زون میں بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا اور انڈیکس 79 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36 ہزار 664تک گر گیا تھا۔ابتدائی ڈھائی گھنٹے کے کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 93,964,810 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,262,412,346 بنتی ہے۔گذشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 126پوائنٹس اضافے کے ساتھ 36 ہزار 745 کی سطح پر ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں راعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے۔